Home بلاگ استاد مبارک علی خان کا یومِ وفات

استاد مبارک علی خان کا یومِ وفات

39

21 اکتوبر 1957ء کو نامور ماہر موسیقار اور گلوکار استاد مبارک علی خان کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ استاد علی بخش خان کے فرزند اور استاد برکت علی خان اور استاد بڑے غلام علی خان کے چھوٹے بھائی تھے۔

استاد مبارک علی خان 1917ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1938ء میں وہ فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے اور بطور ہیرو اور گلوکار فلم مہارانی اور سوہنی کمہارن میں کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعدانہوں نے دو فلموں دو آنسو اور شالیمار کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ وہ موسیقی میں اپنے والد استاد علی بخش خان، بڑے بھائی استاد بڑے غلام علی خان اور استاد سردار خان دہلی والے کے شاگرد تھے۔ استاد مبارک علی خان نے سینکڑوں افراد کوموسیقی کی تعلیم سے آراستہ کیا۔ وہ لاہورمیں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔