Home پاکستان پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا

پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے  کل کے اسلام آباد احتجاج کی کال واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کی پیشکش منظور کرتے ہوئے کل کے احتجاج کا فیصلہ  واپس لیا گیا ہے ،حکومت نے شوکت خانم کے ڈاکٹر کی جانب سے بانی چیئرمین کے چیک اپ کا مطالبہ مسترد کر دیا، حکومت کی جانب سے پمز کی میڈیکل ٹیم کے بانی چیئرمین کے چیک اپ کی آفر کی گئی ، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے کچھ دیر میں حتمی اعلان کیے جانے کا امکان ہے ، پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت احتجاج موخر کرنے کے حق میں ہے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version