Home جرائم مہمند: تھانہ آمبار پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث گروہ بے نقاب،...

مہمند: تھانہ آمبار پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث گروہ بے نقاب، 03 ملزمان گرفتار

مہمند: تھانہ آمبار پولیس نے ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ان ٹریس چوری کے ایک معمہ کو حل کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک سرگرم چوری گروہ کو بے نقاب کیا ہے اور 03 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیشی عمل کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل تھانہ آمبار آیاز خان نے کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ آمبار نعیم خان کی قیادت میں تفتیشی آفیسران مشرف خان، سعد اللہ اور دیگر ٹیم نے اس معمہ کو ٹریس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں ارمان اللہ عرف فرمان ولد عجب خان، رحمت اللہ ولد طوطی شاہ، اور لطیف الرحمٰن ولد سمش الرحمٰن شامل ہیں۔ ان ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مسروقہ 03 ٹرانسفارمر کے 07 عدد کوائلز بھی برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چوری کی وارداتیں علاقے میں تشویش کا باعث بن رہی تھیں، اور اس گروہ کی گرفتاری سے مستقبل میں مزید چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر ارکان کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Exit mobile version