Home ٹیکنالوجی پنجاب کے طلبا کیلئے سکالرشپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس...

پنجاب کے طلبا کیلئے سکالرشپ، لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس لارہے ہیں – مریم نوازشریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے بیداری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں 36طالبات پر مشتمل وفد نے جمعرات کے روز یہاں ملاقات کی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ملاقات میں سپیشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے بیداری کی خدمات کے بارے میں وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی اور طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ اظہار شفقت کیا اور بچیوں سے سکولوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات میں گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب کے سکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ویمن ورچوئل سٹیشن، پنک بٹن اور سیفٹی ایپ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے شرکا کو سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے طلبا کیلئے سکالر شپ لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس لا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ طالبات نے وزیر اعلی مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ وزیر اعلی نے بیداری وفد کے ہمراہ طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Exit mobile version