ریاض: سعودی عرب فلم پروڈکشن کا بین الاقوامی مرکز بنے گا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت اور فلم کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں سعودی فلم کنفیکس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے۔سعودی فلم کنفیکس 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
افتتاحی تقریب میں پروڈیوسرز، فنکاروں، ماہرین اور فلم سازوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا۔سعودی وزیر ثقافت نے سعودی عرب کو فلم پروڈکشن کا مرکز بنانے کے وزارت کے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ ’مملکت کو فلم پروڈکشن کےلیے ایک علاقائی اور بین الاقوامی مرکز بنانے کے ساتھ ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا اور سٹریٹجک شراکت داری کے افق کھولنا چاہتے ہیں
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ یہ فورم تخلیقی مواد کو بڑھانے اور پروڈکشن سے لے کر سکریننگ اور ڈسٹری بیوشن تک فلم انڈسٹری کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ سعودی فلم فورم مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں فلمی صنعت کو بااختیار بنانا اور ترقی دینا ہے۔یہ مملکت کے وژن 2030 اور قومی ثقافتی حکمت عملی کے مطابق ہے
اس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع اور شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے۔سعودی فلم کنفیکس 2024 کا دوسرا ایڈیشن پہلے ایڈیشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اس کا مقصد مملکت میں فلمی انڈسٹری کو مقامی طور پر ترقی دینے اور اس شعبے میں قابل اور تجربہ کار افراد تیار کرنا ہے۔