کراچی (9/اکتوبر 2024ء): قومی فلسطین کانفرنس کی کور کمیٹی کے ذمہ داران ڈاکٹر علی احمد ابوتراب،میاں منظور احمد،مولانا محمد حنیف جالندھری،قاری محمد عثمان،مولانا یوسف قصوری،طلحہ رحمانی،عامر نجیب، مزمل صدیقی،بلال ربانی،مفتی عابد مبارک،مفتی ابو محمد،مولانا محمد شکیل سمیت منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے تاریخ ساز کانفرنس کو امت مسلمہ خصوصاً مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک سال سے تمام کفریہ طاقتیں مظلوم فلسطینیوں پر جو ظلم ڈھا رہی ہیں ان شاءاللہ کا اس کا خاتمہ ہوگا،اس نازک اور حساس وقت میں پاکستان کی تمام مذھبی جماعتیں اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی،ظلم و جبر اور استبداد کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی،کامیاب ترین قومی فلسطین کانفرنس نے اپنی قومی و ملی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس مخلصانہ جذبے سے اس اجتماع میں شرکت کی اس پر تمام جماعتوں کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کیا گیا،کور کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں بالخصوص مرکزی جمعیت اہل حدیث،جمعیت علماء اسلام،وفاق المدارس، تنظیم المدارس،اہل سنت والجماعت پاکستان،مجلس احرار اسلام،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،ایم ایس او سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی شرکت نے اس فقید المثال کانفرنس کو اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے حوالہ تاریخ ساز بنادیا۔شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا فضل الرحمن،پروفیسر ساجد میر،مفتی منیب الرحمن،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،مولانا محمد حنیف جالندھری،علامہ محمد احمد لدھیانوی، مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا سید کفیل شاہ بخاری،علامہ راشد محمود سومرو،میاں منظور احمد،مولانا شجاع الدین شیخ، سینٹر مشتاق احمد، سراج الحق، حافظ عبدالکریم، علامہ یاسین ظفر،مولانا فضل سبحان،مولانا اعجاز مصطفیٰ،ارسلان کیانی سمیت فلسطین کے نمائندوں ڈاکٹر زہیر ناجی،خالد قدومی نے اس کانفرنس میں شرکت کر کے اپنے بیانات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے،اس تاریخ ساز قومی فلسطین کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حماس کے قائد شیخ خالد مشعل نے بھی خطاب کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم اور دینی جماعتوں کا اپنی حکومت اور جماعت کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔کورکمیٹی کے اراکین نے میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس اور آل پارٹیز کانفرنس کی نمایاں کوریج میں حصہ لیا۔تمام جماعتوں کی جانب سے شہر بھر سے درجنوں جلوسوں کی شکل میں کانفرنس میں شریک ہونے والی مقامی و ضلعی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے بڑے اجتماع میں منظم انداز میں شرکت کی۔اسی طرح ان حکومتی اداروں و ٹریفک پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیکورٹی سمیت شہر بھر سے آنے والے جلوس کیلئے سہولت فراہم کی۔
:جاری کردہ
میڈیا کمیٹی قومی فلسطین کانفرنس