Home اسلام مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری

مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دیدی گئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے جبکہ مسجد نبویﷺ میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

Exit mobile version