Home تازہ ترین جان سے مارنے اور بھتے کی دھمکی، ملزمان کی عبوری ضمانت منظور،...

جان سے مارنے اور بھتے کی دھمکی، ملزمان کی عبوری ضمانت منظور، سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جان سے مارنے، قبضہ کرنے، بھتہ مانگنے کے الزام میں ملوث ملزم محسن الحق کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض منظور کرلی۔

ملزم محسن الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کورٹ نمبر 3 کراچی میں ہوءی جس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

ملزم محسن الحق انسداد در ہشت گردی کورٹ میں پیش ہونے سے پہلے لیاقت علی خان گبول کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت دلوائی تھی۔ ملزم کو سندھ ہائیکورٹ نے 5 دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں سرنڈر ہونے کا حکم دیا تھا۔

ملزم کے خلاف مدعی مقدمہ کامل نے ایف آئی آر نمبر 1799/2022 زیر دفعہ دفعہ448/511/385/386/506/34 کے تحت تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کروائی تھی۔

ملزم محسن الحق پر الزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ کے بھائی مستقیم کو سرجانی ٹاؤن پلاٹ پر تعمیرات کرنے سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر روکا تھا اور بھتہ طلب کیا تھا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بھتہ نہ ملنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ملزم کے بھائی مستقیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

درخواست گزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم محسن الحق نے نہ تو مدعی مقدمہ کے پلاٹ پر گیا، نہ ہی بھتہ طلب کیا ہے اور نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا پلاٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ ہی ملزم نے پلاٹ پر قبضہ کیا اور نہ مدعی مقدمہ اور اس کے بھائی کو جانتا ہے۔ مدعی مقدمہ نے سات ماہ بعد ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں بھتہ مانگنے کے تین مختلف واقعات بتاے ہیں لیکن پولیس ایمرجنسی کو بھتہ مانگنے کی اطلاع نہیں دی۔

ان کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے جبکہ پلاٹ پر قبضہ نہیں ہوا ہے۔ وقوعہ سے تین دن قبل ملزم محسن الحق کا بیٹا فوت ہوا تھا ملزم اور اس کی فیملی ایک ہفتے تک اپنے بیٹے غم میں تھی۔ جس شخص کے گھر میں فوتگی ہویی ہو وہ کیسے بھتہ مانگ سکتا ہے۔

مدعی مقدمہ نے جھوٹی کہانی بناکر ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا ہے مقدمہ مزید انکوائری کا بنتاہے۔ ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد انویسٹیگیشن بھی جوائن کر چکا ہے ۔ پولیس اپنی انویسٹیگیشن مکمل کرکے چالان جمع کراچکی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی کورٹ نمبر 3 نے ملزم محسن الحق کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت دی اور سماعت 15 نومبر 2023 تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version