Home پاکستان لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول کے پیپرز ملتوی کر...

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول کے پیپرز ملتوی کر دئیے گئے

لاہور:لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول کے سوموار کو ہونے والے پیپرز ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق میٹرک سیکنڈ اینول 2024کا امتحان جاری ہے تاہم عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے 17 ستمبر منگل کو ہونے والے پیپرز ملتوی کر دئیے گئے ہیں –

ملتوی ہونے والے پرچے پہلا گروپ ایجوکیشن ، القرآن (درس نظامی گروپ) ،جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ جبکہ ایوننگ سیشن میں ہسٹری آف پاکستان ، ہسٹری (اسلام/ مسلم،) فوڈ اینڈ نیوٹریشن ) اب 19ستمبر کو ہوں گے ۔

Exit mobile version