Home جرائم اسرائیل کا اگلا ہدف غزہ میں بے گھرافراد کی پناہ گاہیں ہیں...

اسرائیل کا اگلا ہدف غزہ میں بے گھرافراد کی پناہ گاہیں ہیں – اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:اقوامِ متحدہ کے ایک سینئر اہلکارڈپٹی ڈائریکٹر سیم روز نےخدشہ ظاہر کیاہے کہ اسرائیل کا اگلا ہدف غزہ میں بے گھرافراد کی پناہ گاہیں اور اقوام متحدہ کا عملہ ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ غزہ میں کام کرنے والے اساتذہ اور اقوامِ متحدہ کے دیگر عملے کو خدشہ ہے کہ اس ہفتے علاقے میں پناہ گاہ میں تبدیل کردہ ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اب وہ نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا عملہ اب اونروا کے لوگو والی جیکٹ نہیں پہن رہا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے وہ ایک ہدف بن جائیں گے۔

Exit mobile version