اتوار, جون 7, 2026

گائے چوری کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

ہری پور : تھانہ سرائے صالح کی حدور میں واقع گاؤں گھمانواں کے علاقے کلالی سے گلفراز کی گائے چوری کرنے کی  کوشش کی گئی ، جس کو علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دیا گیا ۔ عید سے قبل بھی ملزمان نے اسی گھر سے گائے چوری کی تھی ۔ 

علاقہ مکیبنوں کی جانب سے گائے چوری کرنے والے تین افراد کو پکڑ کر تھانہ سرائے صالح پولیس کو بلا کر ان کے حوالے کر دیا ہے ۔ تاہم ایک بندہ موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ مبینہ طور پر تینوں ملزمان کا تعلق ہری پور کے گاؤں پرواڑی سے بتایا جاتا ہے ۔

تھانہ سرائے صالح پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان فرحان ، واجد اور اعظم علی کو حراست میں لیکر تھانہ سرائے صالح منتقل کیا اور اس کے بعد ان پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 374/2026 درج کر لیا گیا ہے ۔

مذکورہ ملزمان پر درج مقدمہ میں پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 379 اور تعزیراتِ پاکستان (Pakistan Penal Code) کی دفعہ 34 (Section 34) شامل کی گئی ہیں ۔ 

معلوم رہے کہ سیکشن 34 ایسے کیس میں عائد کی جاتی ہے جہاں دو یا دو سے زیادہ افراد ایک ہی جرم کے مرتکب ہوئے ہوں اور سیکشن 379 چوری کے واقعہ پر عائد کی جاتی ہے جو قابلِ دست اندازی پولیس ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی سے صحافت میں گولڈ میڈلسٹ ہیں ، ترکی اور بنگلہ دیش سمیت دیگر بین الاقوامی سطح پر رپورٹنگ بھی کر چکے ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں