کراچی : ضلعی پولیس افسر ہری پور اور ایس پی انوسٹیگیشن شبیر حسین مروت زیرِ صدارت تمام تھانہ جات کے محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
اجلاس میں ریکارڈ کی درستگی، مقدمات کی بروقت اندراج، دفتری امور میں شفافیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرران تھانہ جات کے انتظامی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا تمام ریکارڈ کو مکمل ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مرتب کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے اور تمام دفتری امور کو بروقت اور شفاف انداز میں انجام دیا جائے۔ تمام دفتری ریکارڈ کو مکمل ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں مرتب اور محفوظ رکھا جائے۔
عدالتی احکامات اور سمن وارنٹ کی بروقت تعمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔دفتری امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محرران کو ہدایت کی کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائیں۔
