Home پاکستان صوبائی کابینہ نے تحصیل خانپور کے دیہاتوں کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے...

صوبائی کابینہ نے تحصیل خانپور کے دیہاتوں کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے خارج کر دیا

8

ہری پور : صوبائی کابینہ خیبر پختونخوا کے فیصلے کے مطابق، تحصیل خانپور کے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں شامل دیہاتوں کو واپس علیحدہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق خبیر پختون خواہ کی کابینہ نے ہری پور کی تحصیل خانپور کے گائوں برکوٹ، کھاریاں ، مسلم آباد اور گرم تھور کے علاقہ مکینوں کی دیرینہ خواہش و مطالبہ پر الگ کر دیا ہے ۔

تحصیل خانپور کے دیہات برکوٹ، کھاریاں، مسلم آباد اور گرم تھون کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی اور ریگولیٹری دائرہ اختیار سے خارج کر دیا گیا ہے ۔اس فیصلے سے علاقوں مکینوں کی جانب سے عمر ایوب خان ، یوسف ایوب خان سمیت دیگر اس میں ساتھ دینے والوں کو شکریہ ادا کیا ہے ۔

اس حوالے سے انور خان تنولی نے لکھا ہے کہ ہم ضلع ہری پور کے عوام کی جانب سے یوسف ایوب خان کی عوامی مفاد کی خدمت کو سرہاتے ہیں اور اس اہم فیصلے کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اہم سمجھتے ہیں ۔اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد رضوان عباسی نے لکھا کہ ایبٹ آباد والوں کے زخموں پر کیوں نمک چھڑکتے ہیں ، کاش کہ آپ جیسا لیڈر ایبٹ آباد کو بھی میسر آئے ۔

اس کے بعد یوسف ایوب خان نے لکھا کہ "خان برادران کی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع ہری پور تحصیل خانپور کے درج ذیل دیہات کو عوامی مفاد کے پیشِ نظر ڈیوپمنٹ اتھارٹی ہریپور کے دائرۂ اختیار میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ان دیہات میں برکوٹ، گرام تھون، مسلم آباد اور کھاریاں شامل ہیں ۔

مزید برآں، محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی کی ہدایت کے مطابق مذکورہ علاقوں میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والی تمام ترقیاتی اسکیمیں اور سرگرمیاں اب اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہری پور کے زیرِ نگرانی اور اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی” ۔

NO COMMENTS