جمعہ, جنوری 16, 2026

جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک میں 30 طلبہ کا حفظِ ، 9 مفتی اور 8 طالبات کا کورس مکمل

اسلام آباد : جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک میں تقریب ختم القرآن میں 30 طلبہ نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے ۔ دعائیہ تقریبات میں علمائے کرام سمیت طلبہ کے والدین کی بھی شرکت ، مجموعی طور پر 9 علمائے کرام تخصص اور 8 طلبات نے عالمہ کا کورس مکمل کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک میں تقریب ختم القرآن کریم منعقد کی گئی جہاں پر مجموعی طور پر 30 سے زائد بچوں نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا ہے ۔ جن کی دستاربندی کی گئی ہے تاہم اصل تقریب بعد میں کی جائے گی ۔

جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک میں امسال 30 طلبہ نے حفظ مکمل کیا ہے اور 9 علمائے کرام نے تخصص مکمل کیا ہے اور 8 طالبات نے عالمہ کورس مکمل کیا ہے ۔ جب کہ مجموعی طور پر جامعہ میں لگ بھگ 200 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

اس موقع پر ناظم تعلیمات مولانا قاری فیاقت محمود ہزاروی کے صاحبزادے عبداللہ نے بھی قرآن کریم حفظ مکمل کر لیا ہے ۔ اس موقع پر قاری اکرام الحق نے بچوں کو آخری سبق پڑھایا ، اور وعظ و نصائخ کے بعد دعا بھی کرائی ۔بعد ازاں شرکائے محفل کیلئے پر تکلف دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں