جمعہ, جنوری 16, 2026

وفاقی آئینی عدالت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زائد المیعاد اپیلیں مسترد کر دیں

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زائد المیعاد اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایف بی آر کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب دائر کردہ اپیلیں زائد المیعاد ہیں، اور زائد المیعاد اپیلوں کو پذیرائی نہیں دی جا سکتی ہے ۔

جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مختلف اپیلوں کی سماعت کی تو جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اپیلوں کے مواد کی خط و کتابت کی وجہ سے دائر کرنے میں تاخیر ہوئی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں