جمعہ, نومبر 28, 2025

ایف بی آر کے دو افسران محکمانہ انکوائری میں الزامات سے بری

اسلام آباد : وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے دو افسران کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پر تمام الزامات سے بری قرار دے دیا گیا ، کمشنر بہاولپور (اپیلز) جمشید فخری داہر اور امرا سرور کے خلاف انکوائری رپورٹ میں کوئی قابل سزا معاملہ ثابت نہیں ہوا ۔

سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی میں معلوم ہوا کہ لاہور میں ان لینڈ ریونیو اکیڈمی میں تعینات بی ایس 19 کی افسر مس امرا سرور کے خلاف انکوائری آرڈر، چارج شیٹ اور 10 جولائی 2023 کے بیانِ الزامات میں کوئی قابلِ سزا معاملہ ثابت نہ ہوا ۔

جس پر وزیرِ اعظم نے انہیں بری قرار دیا ۔ اسی طرح بہاولپور میں کمشنر آئی آر (اپیلز) کے طور پر تعینات بی ایس 20 کے افسر جناب جمشید فخری داہر کے خلاف بھی کارروائی مکمل ہونے پر وزیرِ اعظم نے عدم ثبوت کی بنا پر انہیں بھی تمام الزامات سے بری قرار دینے کی منظوری دے دی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں