کراچی: ریلی میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے شرکت کی اور جنسی حراسانی، صنفی جبر، مہنگی تعلیم، ٹرانسپورٹ وہ ہاسٹل جیسے سنگین مسائل پر پلے کارڈ اٹھا کر اپنی ڈیمانڈ کا اظہار بھی کیا گیا۔
ریلی میں شرکت کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کے تعلیمی اداروں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جس میں طلبہ کی نمائندگی ہو اور پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے خودکشی کے واقعے کی صاف شفاف تحقیقات کی جائے اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجھتی بھی کی گئی اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کے طلبہ پنجاب کالج کے طلبہ کے ساتھ بھی اظہار یکجھتی کرتے ہیں اور پنجاب کالج میں ہونے والے واقعے کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی یے سمجھتی ہے کے تمام طلبہ کے مسائل مشترکہ ہیں ان کو مل کر لڑائی لڑنی ہوگی اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز کرنا ہوگا۔