خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں سابق اسپیکر اسدقیصر کے بھاٸی صوباٸی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان پر پولیس میں خودکش حملے کی اطلاعات,عاقب اللہ خان محفوظ رہے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی,
ہری پور(محمد آصف اعوان): صوابی,خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں سابق اسپیکر اسدقیصر کے بھاٸی صوباٸی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان پر پولیس میں خودکش حملے کی اطلاعات ہیں,عاقب اللہ خان محفوظ رہے صوباٸی وزیر کو سخت سیکیورٹی میں اپنے گاٶں پہنچایا گیا.ذرائع کے مطابق عاقب اللہ خان ڈی پی او صوابی سے ملاقات کیلۓ آۓ تھے.دھماکے سے 14 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.دھماکے کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔کئی افراد ملبے تلے دب ہیں.جنکو نکالنے کے لیئے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں.ہلاکتوں کا اندیشہ ہے.صوابی کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی.جبکہ لوگ بھی زور دار دھماکوں کی آواز سے ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے.صوابی ٹوپی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا.واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے.جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔جن سے عمارت کی چھت گر گئی ہے. تاہم مزید حقائق کا انتظار ہے.