Home پاکستان کھلابٹ سیکٹر 2 میں منیشات کے عام ہونے پر علاقہ مکین پریشان

کھلابٹ سیکٹر 2 میں منیشات کے عام ہونے پر علاقہ مکین پریشان

ہری پور (نمائندہ خصوصی) کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف محلہ جات اور ملحقہ آبادیوں میں منشیات کے اڈوں کے چلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دن اور رات کے اوقات میں کھلابٹ اور گردونواح کے علاقہ جات کے منشیات فروشوں منشیات کے عادی افراد کے ساتھ ساتھ آوارہ گردوں نے علاقہ کا رخ کر لیا ہے ۔ آئس اور گردہ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے محکمہ پولیس و ارباب اختیار سے منشیات کے مکمل روک تھام کے لیے مثبت اور عملی اقدامات اٹھائے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

کھلابٹ سیکٹر نمبر 2 کی ملحقہ آبادیوں سمیت دیگر محلہ جات کے رہائشیوں نے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کھلابٹ سیکٹر نمبر2 کے مختلف محلہ جات اور ملحقہ آبادیوں میں منشیات کے منظم اڈے چل رہے ہیں جہاں پر دن رات منشیات کا استعمال ہوتا ہے ۔

انھوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئس اور گردہ نوجوانوں میں فیشن کا روپ دھار چکا ہے مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر گردونواح کے علاقہ جات کے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد آوارہ گردوں نے علاقہ کا رخ کر رکھا ہے جو کہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی نوجوانوں کا گلی محلوں میں ہر وقت گشت اور ٹولیوں کی شکل میں گلیوں میں محفلیں کرتے نظر آتے ہیں جس سے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ معاشرتی ناسوروں منشیات فروشوں کا مضبوط اور منظم نیٹ ورک گلی کوچوں اور محلہ جات کی حد تک پھیلا ہوا جو کہ مزید نوجوانوں اور طالب علموں کو دوستیوں کے جھانسے میں لاکر منشیات کی طرف راغب کر رہے ہیں اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو سیکٹر نمبر2 کا ہر دوسرا نوجوان اس لعنت میں مبتلا ہو گا ۔

شہریوں نے محکمہ پولیس کے حکام اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پولیس محکمانہ پراگس سے نکل کر منشیات کی مکمل روک تھام اور ان اڈوں کی تحقیقات کرکے ان کے خاتمے کے لیے مثبت اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ نوجوان نسل اور طالب علموں کو منشیات کی لعنت اور آوارہ گردوں سے بجایا اور علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جا سکے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version