بدھ, اپریل 8, 2026

ایف آئی اے حکام نے ای او بی آئی کے افسر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا

لاہور: ای او بی آئی ریجنل آفس ساؤتھ میں ایف آئی اے کا چھاپہ، بدعنوان ملازم محمد شیر احمد خان ایگزیکٹیو افسر ایک شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔

واضح رہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والا محمد شیر احمد خان ایمپلائی نمبر 930734 جو سینیٹ آف پاکستان کیمپ آفس لاہور میں اسسٹنٹ پروٹوکول افسر (گریڈ 16) کے عہدہ پر فائز تھا اور سینیٹ آف پاکستان کے ایک سابق چیئرمین کی بھاری سفارش پر 24 مئی 2024 سے دو سال کی مدت کے لئے ای او بی آئی میں غیر قانونی طور پر ڈیپوٹیشن کے ذریعہ اپنی تعیناتی کرانے میں کامیاب ہو گیا تھا اور اسے ای او بی آئی میں اگلے گریڈ ایگزیکٹیو افسر کے عہدہ پر فائز کیا گیا تھا۔

دریں اثناء ایف آئی اے لاہور زون کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے آج ای او بی آئی ریجنل آفس لاہور ساؤتھ میں ایک بڑی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں محکمہ EOBI کا ایک افسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد شیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم محکمہ EOBI میں ایگزیکٹیو آفیسر تعینات تھا اور ملزم EOBI گارڈن ٹاؤن لاہور آفس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ ملزم نے ایک شہری سے جائز سرکاری کام کی مد میں بھاری رشوت وصول کی تھی۔

ملزم کو شکایت کنندہ سے 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ملزم محمد شیر احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں