ہفتہ, اپریل 4, 2026

ڈی ایس پی آپریشن ہری پور کی ملزم کو پولیس مقابلے میں "پار” کرنے کی دھمکی

ہری پور : سٹی پولیس اسٹیشن ہری پور میں قتل کیس کے ملزم پر آپریشن پولیس کے DSP سعید یدون کا تشدد ‛ مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے لیکر DSP نے ذاتی حیثیت میں کیس میں مداخلت کی اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بنوا کر مغلظات بکیں اور پولیس مقابلے میں "پار” کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ ملزم گلباس کے مطابق وہ DSP کی ذاتیات پر رہائی کے بعد قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 755/2021 کے مطابق 6 برس قبل محمد شیراز ولد محمد ریاض کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ جس کا مقدمہ س بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں پولیس نے اسی کیس میں ملزمہ رابعہ شاہین یی بی کو اور بابر خان کو گرفتار کیا تھا ۔جس میں دونوں ملزمان جیل بھی کاٹ کر رہائی پا چکے ہیں اور اب کیس کے تیسرے و نامزد ملزم گلباس کی سات برس بعد قطر واپسی پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ گلباس نے قطر سے واپسی پر ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ۔

بعد ازاں 30 مارچ کو ضمانت ختم ہونے پر سٹی پولیس نے گلباس کو گرفتار کر کے ایک روز کا ریمانڈ لیا ۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے ذاتی حیثیت میں انوسٹی گیشن افسر اختر کی موجودگی میں ایک اور پولیس اہلکار الیاس کو لیکر جا کر ملزم گلباس پر تشدد کرایا ۔ گلباس کو مغلظات بکیں اور دھمکیاں دیں کہ گوگی بٹ کی طرح باہر لے جا کر اور پولیس مقابلہ میں پار بھی کر سکتے ہیں ۔

ملزم گلباس کیمطابق سعید جدون نے مبینہ طور پر اسی کیس کے شریک ملزم سے ذاتی و دیرینہ دوستی اور 5 لاکھ روپے لینے کے بعد رات بھر دیگر اہلکاروں کے ذریعے تشدد کرایا ہے ۔ گلباس کے مطابق ڈی ایس پی سعید دون کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگا کیونکہ سعید جدون بار بار پیسوں کی اصل قیمت اور پولیس مقابلے کی دھمکی دیتے رہے ہیں اور مغلظات بھی بکتے رہے ہیں ۔

میری آئی جی KP ‛ ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل ہے کہ میں ملزم ہوں مجرم نہیں ہوں اور ڈی ایس پی نے مجرموں سے بدتر سلوک کیا ہے ۔ باوجود اس کے کہ میں IO اختر کے ساتھ انوسٹی گیشن میں تعاون کر رہا تھا ۔ گلباس کے مطابق سعید یدون تشدد کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون پر ریکارڈنگ بھی کرتا تھا اور کسی کو فون پر سناتا بھی تھا ۔

اس سارے معاملے پر ڈی ایس پی کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پولیس انوسٹی گیشن پولیس کیساتھ بغیر ڈیمانڈ کے کسی بھی ملزم کا انٹروگیشن کر سکتی ہے ۔تاہم تشدد اور 5 لاکھ روپیہ رشوت لینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا میں نے نہیں کیا البتہ ملزم کے پاس جاتا رہا ہوں ۔ کیا سعید یدون دیگر بھی ملزمان سے اسی طرح انٹروگیشن کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑے تو کرتا ہوں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں