کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کو درپیش مسائل کے حال کے لئے اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے ۔ اجلاس 9 مارچ بروز پیر صبح 11:00 بجے ہل پارک تا پی سی ایچ ایس (PECHS) نرسری، کراچی پر منعقد ہو گا ۔
کراچی میں کام کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کم کرایوں اور دیگر مسائل کے باعث ہزاروں ڈرائیورز کے لیے روزگار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں کراچی آن لائن ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ایک اہم پریس بریفنگ / احتجاجی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ڈرائیورز اپنے مسائل اور مطالبات حکومت اور آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے سامنے پیش کریں گے ۔
