Home تازہ ترین ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر اہل تشیعہ علماء کی وفاقی...

ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر اہل تشیعہ علماء کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

کراچی : ایران میں حالیہ واقعات کے پیش نظر اہل تشیعہ علمائے نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے اہم ملاقات کی ہے ۔

شیعہ مکتبہ فکر کے جید علماء کرام اور اکابرین وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ۔علماء کرام میں علامہ مطاہر ، علامہ عارف واحدی، سید وزیر کاظمی، سید احمد نقوی اور عمران علی حیدری شامل ہیں ۔

وفد میں سید بشارت حسین امامی، وجیہ الحسن کاظمی، عابد حسین، امجد علوی اور سید زاہد عباس کاظمی بھی شامل ہیں ۔

ملاقات میں ملکی صورتحال، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہو گی ۔موجودہ حالات میں علماءِ کرام کا باہمی اخوت، یگانگت اور اتحاد امتِ مسلمہ کے لئے کردار انتہائی اہم ہے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version