کراچی : ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے وفد نے ایچ ای جے کے ڈائریکٹر رضا شاہ سے ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے جنرل سیکرٹری واجد ملک ، نائب صدر محمّد ارشد جوائنٹ سیکرٹری اقبال خان اور دیدار حسین فنانس سیکرٹری نے HEJ کے ڈائریکٹر رضا شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملازمین کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔HEJ کے ڈائریکٹر نے وفد کے تحفظات اور مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اور عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
