Home پاکستان آر آئی یو جے کا کامیاب جنرل باڈی اجلاس، فنانس و کارکردگی...

آر آئی یو جے کا کامیاب جنرل باڈی اجلاس، فنانس و کارکردگی رپورٹ کی متفقہ منظوری

اسلام آباد (رپورٹ : ملک راشد نزیر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کا جنرل باڈی اجلاس کامیابی سے صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں یونین کی ایک سالہ جدوجہد، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے لیے کی گئی عملی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کے تمام مقررین نے آر آئی یو جے کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک نے اراکین کو آگاہ کیا کہ یونین کی مسلسل جدوجہد، قانونی جنگ اور مؤثر نمائندگی کے نتیجے میں آئی ٹی این ای (ITNE) کے ذریعے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو 77 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگیاں ممکن ہوئیں، جو ایک بڑی اور تاریخی کامیابی ہے ۔

انہوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف جاری جدوجہد، آزادیٔ صحافت کے تحفظ، اور تھانہ نیو ٹاؤن سمیت مختلف مقامات پر صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اجلاس میں قائم مقام جنرل سیکرٹری گلزار خان نے یونین کی جامع سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں احتجاجی تحریکوں، عدالتی و پارلیمانی سطح پر جدوجہد، صحافیوں کے معاشی حقوق، جبری برطرفیوں کے خلاف اقدامات اور فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ جب کہ بشیر عثمانی نے فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے یونین کے مالی امور اور شفاف انتظامی اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔

اجلاس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ملک میں صحافت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ،اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،فوزیہ شاہد ،پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری نیئر علی آر آئی یو جے کے سابق صدور انور رضا ، مبارک زیب ،علی رضا علوی،عابد عباسی ،عامر سجاد سید ،شہریار خان آر آئی یو جے سابق سیکرٹری جنرل بلال ڈار فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری نے خطاب کیا۔

اجلاس میں پریس کلب کے فنانس سیکرٹری وقار عباسی سابق فنانس سیکرٹری کاشان اکمل سینئر صحافی زمان مغل ،جاوید بھاگٹ ،قربان ستی،کاشف رفیق ، سردار شاہد،آصف ہمدانی، ملک خضر ،رشید ملک ،مدثر لانگ تنویر کھوکھر، راجہ جاوید، سحرش قریشی احتشام الحق، شاہ محمد، نوید شیخ، عاصم جیلانی، شاہد اجمل، سیمت سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی ۔

صدر طارق علی ورک نے آخر میں قائدین کے ساتھ ساتھ آر آئی یو جے کے عہدیداروں سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، قائم مقام سیکرٹری خان گلزار حسین فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری ،جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی سینیر نائب صدر بشیر عثمانی نائب صدر عمار برلاس، ممبران ایگزیکٹو باڈی علی اختر، توصیف عباسی، رانا فرحان غفران احمد چشتی نوابزہ شاہ علی اسد شر، افشاں قریشی، اسماء نواز، ثوبیہ مشرف، آفتاب جہاں اور اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل باڈی کے اراکین نے یونین کی قیادت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر اسے سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونین کی اجتماعی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version