کابل : افغانستان کی وزارتِ تعلیم کے ترجمان قاری منصور احمد حمزہ نے کہا ہے کہ وزارتِ تعلیم نے اپنی معمول کی بجٹ اور امدادی اداروں کے تعاون سے رواں تعلیمی سال میں کابل سمیت 19 صوبوں میں 2.5 ارب افغانی کی لاگت سے 238 اسکولوں اور مدارس کے لیے نئی عمارتیں تعمیر کی ہیں، جن میں سے بیشتر مکمل ہوچکی ہیں جبکہ کچھ کی تعمیر جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق جاری تعلیمی سال میں امدادی اداروں کے مالی تعاون سے کابل، بلخ، غزنی، سمنگان، بامیان، کونڑ، لوگر، پکتیا، فاریاب، لغمان، بدخشان، نیمروز، ننھگار ہار، ہلمند، خوست، کندهار، پروان، بغلان، بادغیس، کاپیسا، نورستان، ہرات، ارزگان، وردک، فراح، زابل، جوزجان، غور اور پکتیکا سمیت متعدد صوبوں میں 970 تعلیمی عمارتوں کی مرمت بھی کی گئی ہے، جس پر 1,270,746,000 افغانی خرچ ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ پکتیکا، نورستان، کابل، کونڑ، ننھگارہار اور میدان وردگ میں رواں سال کے آغاز سے اب تک عوام اور امدادی اداروں کی جانب سے خوراک، نقد امداد اور تعمیراتی کاموں کی مد میں 92,914,484 افغانی کی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ نظام کے قیام کے بعد سے اب تک پورے ملک میں 1368 نئی تعلیمی عمارتیں تعمیر جبکہ 3970 عمارتیں مرمت کی جاچکی ہیں
