Home پاکستان عوامی مرکز نادرا سینٹر کے باہر ایجنٹ مافیا کا راج

عوامی مرکز نادرا سینٹر کے باہر ایجنٹ مافیا کا راج

کراچی : نادرا عوامی مرکز سینٹر کے باہر ایجنٹ مافیا سرگرم ہو گیا ہے ، عوامی مرکز کے باہر موٹر سائیکل ، رکشہ اور بسوں سے اترتے ہی ایجنٹ سائلیں کو گھیر لیتے ہیں ، ایجنٹ مافیا کی نادرا سینٹر میں سیٹنگ ہونے کی وجہ سے کام تو ہو جاتے ہیں تاہم اکثر کام تاخیر کا شکار ہوتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے جہاں آن لائن سروس مہیا کی کرتے ہوئے نادرا ایپ متعارف کرائی گئی وہیں پر اس کے مسائل بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ نادرا کی جانب سے آن لائن کارڈ ، ب فارم یا دیگر دستاویزات بنانے کے بعد انہیں شہریوں کو ارسال کرنے کے لئے نجی کمپنی لیوپرڈ سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔

نادرا کی جانب سے لیوپرڈ کو کارڈ مہیا کیئے جاتے ہیں جن پر صارف کا صرف ایڈریس ہوتا ہے اس پر کسی بھی قسم کا رابطہ نمبر موجود نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے لیوپرڈ کے کوریئر کو جگہ تلاش کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اکثر کوریئر واپس یا قریبی نادرا سینٹر پہنچا دیئے جاتے ہیں ۔ اس حوالے سے کوریئر کمپنی کے ملازمین کو کہنا ہے روزانہ ایک دو کیسز اس طرح کے آتے ہیں جس کی وجہ سے قریبی نادرا سینٹر میں کارڈ پہنچا دیا جاتا ہے اور صارف کو اس کی ٹریکنگ آئی ڈی کی وجہ سے معلوم ہو جاتا ہے کہ اس وقت اس کا کارڈ کہاں ہے ۔

دوسری جانب نمائندہ الرٹ نیوز کی جانب سے نادرا عوامی مرکز کا سروے کیا جس میں معلوم ہوا کہ نادرا حکام نے دفتر کے باہر عوامی آگاہی کے لیئے مدد گار متعین کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود ایجنٹوں کا راج ہے ۔ ایجنٹ عوامی مرکز کے سامنے بس ، موٹر سائیکل اور رکشہ سے اترنے والے ہر شہری کے پاس جاتے اور آفر کرتے ہیں کہ کم وقت میں آپ کا کام کرا دیتے ہیں ۔ بسا اوقات صارف ان کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔ جن کا کام تو جاتا ہے تاہم ایک جانب پیسے ضائع ہوتے ہیں اور دوسری جانب شہریوں کا محکمے سے اعتبار بھی خراب ہو رہا ہے ۔

اس حواسے متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ نادرا افسران جان بوجھ کر لائنیں لگواتے ہیں تاکہ رش بڑھے اور لوگ ایجنٹوں کی جانب متوجہ ہوں ، ایک شہری نے بتایا کہ ہم نے شناختی کارڈ بنوانا تھا اس لئے ایجنٹ نے ہمیں کہا کہ آپ کا کام جلدی ہو جائے گا اور اس کے لئے 3 ہزار روہے دیئے تاکہ ہمارا کام ہو جائے مگر اس کے باوجود ہمارا کام نہیں ہو سکا ہے ۔

اس حوالے سے نمائندے نے نادرا عوامی مرکز کے انچارج عدنان سے رابطہ کیا اور ان سے ایجنٹوں کی بابت معلوم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایجنٹ چونکہ نادرا کے گیٹ سے باپر ہیں اور اس لئے ہماری زمہ داری اپنے سینٹر کے باہر کی نہیں ہے ۔

معلوم رہے کہ نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے 12 اکتوبر 2021 کو کراچی میں میگا سینٹرز کے دورے کے دوران نمائندے کے ایسے پی سوال پر بتایا تھا کہ ان کے پاس کراچی سے ایسی اطلاعات آئیں کہ مراکز کے باہر ایجنٹ مافیا سرگرم ہوتی ہیں جس کے لئے میں نے تمام افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایف آئی اے اور پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کیلئے لکھیں ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version