Home عالمی نائجیریا میں بھگدڑ مچنے سے 20 افراد ہلاک

نائجیریا میں بھگدڑ مچنے سے 20 افراد ہلاک

پولیس حکام کے مطابق نائیجیریا میں ہفتے کے روز دو مقامات پر بھگدڑ مچنے کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ـ

دارالحکومت ابوجا کے ضلع میتاما میں ہولی ٹرنیٹی کیتھولک چرچ کی جانب سے منعقدہ تقریب تحائف وصولی کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

دوسرا واقعہ جنوب مشرقی نائیجیریا کی انا مبرا ریاست میں پیش آیا جہاں تحائف کی تقسیم کے دوران ہجوم میں بھگڈر مچ گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی ہے۔ دونوں واقعات میں خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اویو کے ایک اسلامی ہائی اسکول میں میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version