Home علاقائی ریسکیو 1122 کرک: خدمت اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال

ریسکیو 1122 کرک: خدمت اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال

کرک: ریسکیو 1122 کرک نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری کے ساتھ عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔ ضلع بھر میں ایمرجنسیز سے نمٹنے والے اس ادارے نے نہ صرف خدمت خلق میں اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھی ہے بلکہ امانت و دیانتداری میں بھی ایک مثال قائم کی ہے۔

کرک: حالیہ واقعے میں سپنہ موڑ کے قریب ایک کوچ اور موٹر کار کے تصادم کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اس دوران زخمیوں کے قیمتی سامان، جن میں 1,04,660 روپے نقد، قیمتی موبائل فون، اور اہم کاغذات شامل تھے، کو محفوظ رکھا گیا۔

کرک: بعد ازاں، ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سامان زخمیوں کے لواحقین کے حوالے کر دیا، جس پر لواحقین نے نہایت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

لواحقین نے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عاطف سردار اور تمام اہلکاروں کی دیانتداری اور خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ یہ اقدام ریسکیو 1122 کرک کی عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنا ہے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version