ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) زیر نگرانی وزارت بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کے عارضی چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے آج دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی دعوت پر فیڈریشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداران نے چیئرمین EOBI کا پر جوش خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں فیڈریشن کے عہدیداران نے ایک اجلاس کے دوران ملک کے صنعت کاروں کو EOBI کے متعلق درپیش مختلف مسائل بیمہ دار افراد کی مد میں کنٹری بیوشن کے بقایاجات کی ریکوری، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں EOBI ہیلپ ڈیسک کے قیام، ادارہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں نمائندگی اور پرانے مقدمات میں کنٹری بیوشن کی ریکوری کے لئے EOBI کی معاونت پیش کئے اور ان دیرینہ مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ۔ چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے صنعت کاروں کو درپیش جملہ مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس اجلاس میں EOBI کے اعلیٰ افسران حامد علی خان ڈائریکٹر B&C I برائے سندھ و بلوچستان، ابریز مظفر شیخ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن چیئرمین سیکریٹریٹ اور نجم الدین شیخ ریجنل ہیڈ کراچی سٹی بھی موجود تھے ۔