کراچی : جامعہ کراچی کے ICCBS سینٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے خلاف تمام شواہد وزیر اعلی سندھ کو بھیج دی گئے ، اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو بھی تمام فائلز بھیج دی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر قائم آئی سی سی بی ایس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی مبینہ کرپشن ، بے ضابطگیوں کے خلاف شواہد نگران وزیر اعلی کو بھیج دی گئی ہیں جس میں گزشتہ 21 برسوں کا ریکارڈ لگایا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ مذکورہ تفصیلات ملک بھر کے تمام متعلقہ اداروں کو بھیجے گئے ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے ۔