13 نومبر1924ء کو جدوجہد آزادی کی مشہور خاتون رہنما بی اماں وفات پاگئیں۔
بی اماں کا اصل نام آبادی بیگم اور وہ 1852ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی رام پور کی ایک معزز شخصیت عبدالعلی خان سے ہوئی۔ ان کے صاحبزادگان میں مولانا شوکت علی اور مولانامحمد علی جوہرنے تحریک پاکستان میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور علی برادران کے نام سے مشہور ہوئے۔
1921ء میں جب علی برادران کو قید و بند کی صعوبت کا سامنا کرنا پڑا تو بی اماں نے یہ زمانہ بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ گزارا۔ وہ ہندوستان کے گوشے گوشے میں گئیں اور اپنی تحریروں سے مسلمانوں کا جذبہ بلند کرتی رہیں۔ اسی زمانے میں اقبال سہارن پوری کی ایک نظم صدائے خاتون ہندوستان بھر کی مقبول ترین نظم بن گئی۔ جس کا شعر تھا:
بولی اماں محمد علی کی جان بیٹا خلافت پہ دے دو
13 نومبر 1924ء کو بی اماں کا انتقال ہوگیا۔