Home عالمی افریقی ہاتھی معدومیت کے خطرے سے دوچار

افریقی ہاتھی معدومیت کے خطرے سے دوچار

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ہاتھی (جو برِاعظم افریقا کے 37 ممالک میں پھرتے ہیں) معدومیت کے دہانے پر ہیں۔

امریکا کی کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے جنگلی حیات کے ماہرین کی رہنمائی میں کی جانے والی نئی تحقیق میں ہاتھیوں سے متعلق گزشتہ 53 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ افریقی ہاتھیوں کی دونوں اقسام (افریکن فاریسٹ ایلیفنٹ اور لرجر افریکن بُش ایلیفنٹ) کی آبادی بڑے پیمانے پر تنزلی کا شکار ہے۔

50 برس سے تھوڑے زیادہ عرصے میں فاریسٹ ایلیفنٹ کی آبادی میں اوسطاً 90 فی صد جبکہ بُش ایلیفنٹ کی تعداد میں 70 فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر ہاتھیوں کی تعداد میں اوسطاً 77 فی صد کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔ جس کی بڑی وجہ انسانوں کے سبب ہونے والی ہاتھیوں کی اموات ہے۔

افسوس ناک بات یہ ہے کہ نر ہاتھیوں کو ٹرافی کے لیے اور ان کے قیمتی دانتوں کے اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جامعہ کے پروفیسر اور تحقیق کے مصنف جارج وِٹیمائر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کہانی آبادی میں تنزلی کی ہے اگرچہ کچھ علاقوں مین ان کے جُھنڈ مضبوط ہوئےہیں۔

NO COMMENTS

Exit mobile version