Home علاقائی اٹک: پنجاب پولیس کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے کی...

اٹک: پنجاب پولیس کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اٹک میں پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں سرچ پارک پکٹ منکور پر کارروائی کی، جس میں خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار شدہ شخص، احمر حسن ولد گل زری شاہ، ڈھوک نور محمد، ڈاکخانہ سینی گمبٹ، کوہاٹ کا رہائشی ہے، جو ہائی ایس میں سفر کر رہا تھا۔

ڈی پی او اٹک نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھے گی، اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version