Home صحت و تعلیم جسمانی صحت کیلئے مسوڑھوں کی بیماریوںسے بچاؤ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ماہرین

جسمانی صحت کیلئے مسوڑھوں کی بیماریوںسے بچاؤ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ماہرین

کراچی: پیریڈونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر بتول بی بی نے کہا ہے کہ جسمانی صحت کیلئے مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچاؤ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈاکٹر عشرت العباد انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے پیریڈونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ میں دانتوں کی حساسیت اور مسوڑھوں کی صحت سے متعلق منعقدہ آگاہی سیشن میں کہیں، یہ سیشن ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ، جس سے خطاب میں پیریڈونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر بتول بی بی نے دانتوں کی حساسیت اور مسوڑھوں سے خون بہنے کے موضوع کو متعارف کرایا، ڈاکٹر بتول نے منہ کی بہترین صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مسوڑھوں کی بیماری سے بچاؤ کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہ اگر علاج نہ کیا جائے تو مسوڑھوں کی سوزش پیریڈونٹائٹس میں بدل سکتی ہے اور اگر پیریڈونٹائٹس کا علاج نہ کیا جائے تو جبڑے کی ہڈی بھی ٹوٹ سکتی ہے جس سے مسوڑھوں اور دانتوں کے درمیان چھوٹی جگہیں بن جاتی ہیں، آپ کے دانت ڈھیلے ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ گربھی سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمو ماً دانتوں کی صفائی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ جسمانی صحت کے لیے منھ کی اچھی صحت کو برقرار رکھنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بعدازاں نجی کمپنی کے سینئر ریجنل ڈیٹیلنگ مینیجر فہیم بھٹی نے بھی خطاب کیا، سیشن کے شرکا کو مختلف ٹیسٹوں میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، جس میں کیلشیم کی جانچ اور حساسیت کے لیے ٹیسٹ، دانتوں پر جم کر مسوڑھوں کی بیماری پیدا کرنے والے جرثومے)پلیک) کی تشخیص، بون ماس ڈینسٹی ( بی ایم ڈی) مشین جیسے ٹیسٹ کرائے گئے، سیشن کے اختتام پر نجی کمپنی نے ڈاکٹر بتول کو ان کی کاوشوں کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔

Exit mobile version