ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) کے عارضی چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کی ہدایت پر لاہور میں 30 اکتوبر تا یکم نومبر سہ روزہ اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ادارہ کے مختلف انتظامی و مالی امور اور آپریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اسرار ایوبی کے مطابق ادارہ میں 250 افسران کی نئی بھرتیوں کے لئے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ (LUMS) کے حکام سے ملاقات کی جائے گی۔ بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن II لاہور کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اور ریجنل آفس لاہور نارتھ اور ریجنل آفس شاہدرہ کے پنشن امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران بورڈ آف ٹرسٹیز کی ذیلی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ بعد ازاں آپریشنز کے دستور العمل(SOP) ،12ویں ایکچوریل ویلیویشن رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں KPIs پر دستور العمل(SOP) پر غور اور پچھلے اجلاس کی کارروائی پر حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اس دوران بورڈ آف ٹرسٹیز کی ذیلی سرمایہ کاری کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ ان اجلاسوں میں ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ ای او بی آئی لاہور کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔