Home عالمی جدید ترین ٹینک میرکاوا کی ناکامی: اسرائیلی دفاعی حکمت عملی پر سوالات

جدید ترین ٹینک میرکاوا کی ناکامی: اسرائیلی دفاعی حکمت عملی پر سوالات

میرکاوا۔۔۔ جسے دنیا کے مہنگے ترین اور طاقتور ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ میرکاوا کے متعدد ورژنز ہیں، اور تازہ ترین ماڈل، میرکاوا 4، 7 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن اس ٹینک کو تباہ کرنے والا راکٹ یاسین محض 500 ڈالر میں دستیاب ہے، جو اس کی ناقابلِ شکست سمجھی جانے والی صلاحیت کو چیلنج کر رہا ہے۔

اسرائیل کو اپنی زمینی کارروائیوں میں اس ٹینک پر بہت اعتماد تھا، اور عسکری ماہرین کا خیال تھا کہ زمینی مہمات میں کامیابی کے لیے میرکاوا ایک مرکزی کردار ادا کرے گا۔ تاہم، موجودہ جنگ میں میرکاوا کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اور سب سے زیادہ ٹینک جبالیا کے علاقے میں تباہ ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا میں بھی اب اس ناکامی کا اعتراف سامنے آیا ہے کہ میرکاوا، جس پر اتنا انحصار کیا جا رہا تھا، جنگ میں کامیابی فراہم نہیں کر سکا۔

اس ناکامی نے اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور دفاعی ماہرین کو اب مستقبل کی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود، میدان جنگ میں صرف مہنگے ہتھیار ہی نہیں بلکہ درست حکمت عملی اور زمینی حقائق کا صحیح

Exit mobile version