Home کاروبار ڈالر 6 پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رد عمل

ڈالر 6 پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رد عمل

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 277.66 روپے سے کم ہوکر 277.60 روپے پر ٹریڈ   ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 277 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے  انڈیکس 85ہزار462 پوائنٹس پر پہنچ  گیا۔

Exit mobile version