Home صحت و تعلیم پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، ایک اور کیس...

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، ایک اور کیس سامنے آ گیا

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا۔

ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہوگئی، قومی ادارہ صحت میں قائم میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی، قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اب تک خیبرپختونخوا سے 4  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Exit mobile version