Home صحت و تعلیم پروفیسر ذوالفقار علی کی بطور پرنسپل تعیناتی پر ہری پور پوسٹ ماسٹرز...

پروفیسر ذوالفقار علی کی بطور پرنسپل تعیناتی پر ہری پور پوسٹ ماسٹرز کی مبارکباد

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی): پاکستان پوسٹ ہری پور جی پی او کے سینئر پوسٹ ماسٹر لہر آصف عباسی، مارکیٹنگ ٹیم کے چیئرمین عبدالرزاق، ڈپٹی سینئر پوسٹ ماسٹر محمد نسیم، اور صدر نوپ شہزاد اعجاز نے پروفیسر ذوالفقار علی کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کا نیا پرنسپل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ سینئر پوسٹ ماسٹر لہر آصف عباسی نے کہا کہ پروفیسر ذوالفقار علی کی تعیناتی کالج کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور ان کی قیادت میں ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس موقع پر پروفیسر ذوالفقار علی نے پاکستان پوسٹ کی سہولتوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ آئندہ کالج کی ڈاک پوسٹ آفس کے ذریعے ہی بھیجی جائے گی۔

Exit mobile version