رحیم یار خان پولیس کی کارروائی: نوجوان کے اغواء کا معمہ 8 گھنٹوں میں حل، بیوی ہی نکلی قاتل
رحیم یار خان پولیس نے نوجوان کے اغواء اور قتل کے معاملے کو 8 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی نے اپنے آشنا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش کو چھپانے کی کوشش کی۔ اغواء کی اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے نوجوان کی تلاش شروع کی۔ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ مقدمہ کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور تمام شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو سزا دلوائی جائے گی۔