Home علاقائی میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

Exit mobile version