سعودی وزارت حج کا پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر انتباہ، پاکستانی حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ
ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق، اگر پاکستانی بھکاریوں کو فوری طور پر روکا نہ گیا تو حج اور عمرہ زائرین کے سفر پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے، جو عمرہ کے ویزے پر مملکت میں داخل ہو کر بھیک مانگنے کا غیر قانونی دھندا کرتے ہیں۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک نیا عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت عمرہ ٹور آپریٹرز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا تاکہ بھکاریوں کی نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے۔