Home علاقائی راولپنڈی سے ہری پور جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار: 4...

راولپنڈی سے ہری پور جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار: 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واہ کینٹ کے قریب ڈمپر الٹنے سے مسافر بردار ٹیوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار

واہ (محمد آصف اعوان): راولپنڈی سے ہری پور جانے والی ایک مسافر بردار ٹیوٹا ہائی ایس واہ کینٹ کے بیرئیر نمبر 2 کے قریب ایک سنگین حادثے کا شکار ہوگئی، جب ریت سے بھرا ہوا ڈمپر الٹ گیا۔ حادثے میں 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version