Home ٹیکنالوجی ایکسپو سٹی دبئی میں دبئی ایگزیبیشن سینٹر کے لیے 10 بلین درہم...

ایکسپو سٹی دبئی میں دبئی ایگزیبیشن سینٹر کے لیے 10 بلین درہم کے توسیعی منصوبے کی منظوری

دبئی: دبئی کے حکمران ،نائب صدر، وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو سٹی دبئی میں دبئی ایگزیبیشن سینٹر (ڈی ای سی) کے لیے 10 بلین درہم کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی۔ توسیعی منصوبے کی تکمیل پر، ڈی ای سی انڈور ایونٹس اور نمائشوں کا خطے میں سب سے بڑا مقام بن جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ منصوبہ دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔ یہ توسیع ایکسپو سٹی دبئی کے ایک متحرک اقتصادی مرکز بننے کے وژن کے لیے لازمی ہے، جو عالمی نمائشوں اور تقریبات کے ذریعے کارفرما ہے۔وام کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہم نے ایکسپو سٹی دبئی میں دبئی ایگزیبیشن سینٹر کی توسیع کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے، جس پر 10 ارب درہم کی سرمایہ کاری ہوگی۔

یہ مشہور مقام نہ صرف خطے میں سب سے بڑی انڈور نمائش اور ایونٹس کی منزل بنے گا بلکہ صنعت میں بہترین کارکردگی کے لیے نئے عالمی معیارات بھی قائم کرے گا۔ ہم ایونٹس اور نمائشوں کے شعبے میں دبئی کی حیثیت کو عالمی رہنما اور میگا ایونٹس کے لیے سرفہرست مقام کے طور پر مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version