Home ثقافت و سیاحت سعودی عرب کی سیاحت میں 73 فیصد اضافہ

سعودی عرب کی سیاحت میں 73 فیصد اضافہ

جدہ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس سعودی عرب کی سیاحت میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس پی اےکے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی 207 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مملکت نے رواں برس کے ابتدائی 7 ماہ میں مختلف ممالک سے 17.5 ملین سیاحوں کا خیر مقدم کیا۔ 2023 میں 2019 کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ برس سیاحوں کی تعداد 27.4 ملین تھی جبکہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں بھی گزشتہ برس 38 فیصد اضافے کے ساتھ 48 ارب ریال رہی۔

آئی ایم ایف نے بھی اپنی مشاورتی رپورٹ 2024 میں سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحتی شعبے میں کامیابیوں کو سراہا تھا جبکہ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2034 تک سیاحت کا شعبہ عالمی معیشت کا 11.4 فیصد حصہ بنے گا جو 16 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہوگا۔

Exit mobile version