Home پاکستان پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور...

پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے – گیری کرسٹن

فیصل آباد: افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن ٹیمیں سیریز اور ٹائٹل جیتا کرتی ہیں،پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹرزموجود ہیں جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، نفاست اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔

یہ بات پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں چیمپئنز کپ کے مینٹورز اور ہیڈ کوچز سے ملاقات کے دوران کہی۔ گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کے ساتھ چیمپیئنز کپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملک کے صف اول کے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

گیری کرسٹن نے تعاون، معلومات کے تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔گیری کرسٹن نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کو مشورہ دیا کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے اپنے ایکسپوژر، قد اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔

گیری کرسٹن وطن واپسی سے قبل پورا چیمپئنز ون ڈے کپ دیکھیں گے۔ پاکستان کا نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک وائٹ بال کرکٹ کا مصروف شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔ پاکستان فروری و مارچ میں پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ نومبر 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان پاکستان کو کم از کم 18 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہیں۔ ہائی پرفارمنس سپیشلسٹ ڈیوڈ ریڈ اور ڈائریکٹر ایچ پی اینڈ چیمپئنز کپ ندیم خان نے بھی سیشن میں شرکت کی۔

NO COMMENTS

Exit mobile version