Home تازہ ترین جامعہ کراچی CEMB ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

جامعہ کراچی CEMB ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی : جامعہ کراچی میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس ان میرین بیالوجی ( سی ای ایم بی ) کے ملازمین کو احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ، احتجاج میں اساتذہ ،افسران اور ملازمین شریک ہوئے اور اپنے مطالبات کا اظہار کیا ۔

جامعہ کراچی میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس میرین بیالوجی میں گزشتہ تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ ، ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔

جامعہ کراچی CEMB ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
جامعہ کراچی CEMB ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

جامعہ کراچی کے نیوٹرل گروپ کے صدر شکیل گبول اور تمام ان کے ساتھیوں نے میرین بیالوجی کے احتجاج میں شریک ہوئے اور سینٹر کے ملازمین کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے شیخ الجامعہ سے بات کریں گے ۔ سینٹر کے ملازمین نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version