Home پہلا صفحہ مقدمے کی سماعت میں تاخیری حربوں پر قادیانی ملزمان پر جرمانہ عائد

مقدمے کی سماعت میں تاخیری حربوں پر قادیانی ملزمان پر جرمانہ عائد

کراچی : جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں قادیانیوں کی جانب سے اپنے ارتداد خانے پر شعائر اسلام کا استعمال کرتے ھوئے مینار و محراب تعمیر کر کے مسجد کی شکل دینے کے خلاف زیر دفعہ 298B کے تحت محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 22/ 527 ستمبر 2022 میں مقدمہ درج ھوا تھا جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ XVII ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

بروز بدھ17 اپریل 2024 کو سماعت کے دوران مقدمہ کے گواہ فیروز محمد اقبال سے وکیل صفائی کی جانب سے ان کے دیئے گئے بیان پر جرح کرنی تھی جو کہ قادیانیوں کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری کے سبب کئی بار کی سماعتوں میں التواء کا شکار رہی ھے اور جس دن گواہ کا بیان ریکارڈ ھوا اس دن بھی جرح کرنے کی بجائے قادیانیوں کے وکیل نے اگلی تاریخ لے لی تھی ۔

تاہم اس بار بھی قادیانی ملزمان کی جانب سے درخواست دی گئی کہ سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کی جائے کیونکہ ان کے وکیل موجود نھیں جس ہر معزز جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ھوئے اسے تاخیری حربہ قرار دیتے ھوۓ قادیانی ملزمان پر مبلغ 4 ھزار روپئے جرمانہ عائد کر دیا اور ان کو وارننگ دیتے ھوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ۔

یاد رھے اس مقدمے میں ان ملزمان پر کچھ عرصہ پہلے بھی عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا ، مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد نواز مروت ، ایڈووکیٹ منظور احمد راجپوت ، ایڈووکیٹ شمیم احمد ، ایڈووکیٹ ارم ریاض و دیگر پیش ھوئے ۔

Exit mobile version