کراچی : ادارہ معارف القرآن ایوب گوٹھ نیو کراچی میں اتوار کی صبح مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبد القدوس محمدی ، معروف کالم نگار مولانا نوید مسعود ہاشمی و دیگر نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالوحید کے ادارہ معارف القرآن ایوب گوٹھ نیو کراچی میں اتوار کی صبح مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبد القدوس محمدی ، معروف کالم نگار مولانا نوید مسعود ہاشمی ، راولپندی برانچز کے نگراں مولانا شکیم عباسی سمیت دیگر علمائے کرام شریک ہوئے ۔
اس موقع پر جامعۃ الحبیب و محمدی مسجد اسلام آباد کے مہتمم اور ترجمان وفاق المدارس العربیہ مولانا عبد القدوس محمدی نے طلبہ کرام سے بیان کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو خاص کر خادم قرآن حضرت مولانا عبد الوحید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے طلباء کرام کو مخاطب کر کے کہا کہ ابھی سے اپنے عزائم اور ارادے بلند رکھیں ، مستقبل میں وہی طلباء ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارہائے نمایاں سر انجام دیتے ہیں جو بچپن سے ہی عزائم اور ارادے بلند رکھتے ہیں ۔
صبح اسمبلی کی اس نشست میں معروف کالم نگار مولانا قاری محمد نوید مسعود ہاشمی اور ادارہ معارف القرآن راولپنڈی برانچز کے نگران مفتی شکیم عباسی بھی اس نشست کا حصہ تھے ۔ آخر میں مولانا عبد الوحید مدیر ادارہ معارف القرآن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا بھی کرائی ۔
